۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رحیمی صادق

حوزہ / حوزہ علمیہ تہران کے ڈائریکٹر نے نور سنٹر کی اسلامک سافٹ ویئرز میں حاصل کی گئی علمی اور تحقیقی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ تہران کے مقاصد میں سے ایک طلاب کے درمیان تحقیقی جذبے کو تقویت دینا اور تحقیق کے سلسلہ میں طلباء کے لیے سہولیات کو ایجاد کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نور سنٹر جیسے مراکز کے تعاون سے طلباء کو  تحقیق کا یہ موقع فراہم کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نور اسلامک سافٹ ویئرز سنٹر کے عہدیداروں اور صوبہ تہران کے حوزہ علمیہ کونسل کے اراکین کے درمیان غدیر ہال میں ایک نشست منعقد ہوئی۔

اس ملاقات میں حوزہ علمیہ تہران کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین رحیمی صادق نے نور سنٹر کی اسلامک سافٹ ویئرز میں حاصل کی گئی علمی اور تحقیقی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے علمی متون کی تحقیق اور حوالہ جاتی کاموں کو ان کا صحیح مقام حاصل نہیں ہے اور حوزہ علمیہ تہران کے مقاصد میں سے ایک طلاب کے درمیان تحقیقی جذبے کو تقویت دینا اور تحقیق کے سلسلہ میں طلباء کے لیے سہولیات کو ایجاد کرنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نور سنٹر جیسے مراکز کے تعاون سے طلباء کو تحقیق کا یہ موقع فراہم کیا جائے گا۔

نور سنٹر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر حجت الاسلام مغیسہ نے اسلامک سافٹ ویئرز کی دنیا میں اس مرکز کی جدید ترین مصنوعات اور خدمات کا تعارف کراتے ہوئے حوزہ علمیہ تہران کے ڈائریکٹر اور مدارس علمیہ کے ساتھ اپنے مزید تعاون کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .